پرتاپ گڑھ،19جون(ایجنسی) اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ شہر میں جمعہ کی صبح ایک ہوٹل میں مشتبہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں جھلس کر دو ڈاکٹروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اور 10 دیگر زخمی ہو گئے.
پولیس اہلکار نے یہاں بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے میں بابا گنج میں واقع چار منزلہ گوئل ہوٹل میں صبح مشتبہ طور پر بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی، جس نے
آہستہ آہستہ کرکے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا. اس حادثے میں جھلسنے سے زخمی ہوئے تین دیگر لوگوں نے الہ آباد کے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا. ان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے.
حادثے میں زخمی چار دیگر لوگوں کا بھی الہ آباد کے اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے. چھ دیگر لوگ پرتاپ گڑھ ضلع اسپتال میں داخل ہیں. بڑی مشقت سے آگ پر قابو پایا، لیکن تب تک ہوٹل مکمل طور پر جل چکا تھا. پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے.